Thu. Jun 1st, 2023

لملتزم خانہ کعبہ کا ایک حصّہ اور مسجد حرام کی ایک اہم علامت ہے۔ اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ الملتزم حجرِ اسود اور خانہ کعبہ کے دروازے کے درمیان مشرقی دیوار کا ایک حصہ ہے۔ لیکن کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ ملتزم خانہ کعبہ کی پوری مشرقی دیوار ہے۔

ملتزم” کا نام عربی زبان کے “التزم” سے نکلا ہے جس کے معنی پابندی کرنا ہیں اور اس مقام پر پابندی عموماً ہوتی ہے، لہذا یہ “ملتزم” ہے۔ معلومات کے مطابق کوئی شخس یہاں پر آ کر اپنا سينہ، چہرہ، بازو اور ہتھيلياں رکھے اور اللہ تعالی سے دعا مانگے تو خُدا اس کی ہر دعا کو قبول فرماتا ہے۔

یہ وہ جگہ ہے جہاں حج کے دوران حاجی لازمی جاتے ہیں اور اللہ سے اپنی دعائیں مانگتے ہیں۔ اس مقام پر حضرت ابنِ عباس نے بھی ایک دعا مانگی تھی جو عرب میں سب سے زیادہ مشہور ہے اور ان کی وہ دعا خُدا کی طرف سے قبول بھی کی گئی تھی۔ جس کے بعد یہ دعا اور یہ مقام الملتزم کے نام سے مشہور ہوا۔

خانہ کعبہ میں ماں کو بیٹا مل گیا۔۔ حرم شریف میں مزدوری کرنے والا بیٹا بوڑھی والدہ کو دیکھ کر جذباتی ہو گیا، ویڈیو وائرل