اسٹابری پھل ہے، اس کا کھانا کیسا ہے؟ آیا کیا واقعی یہ جہنم کا پھل ہے؟ اس بارے میں قرآن وحدیث کی روشنی سے مستفید فرمائیں!
جواب
اسٹرابری (Strawberry) ایک ذائقہ دار پھل ہے، جس کو عربی میں ”فراولۃ“ کہتے ہیں، اس کا جہنم کا پھل ہونا کسی بھی شرعی دلیل سے ثابت نہیں ہے، اس کا کھانا بلاشبہ جائز اور حلال ہے۔
باقی جہنمیو ں کی غذا کے بارے میں آتا ہے کہ ان کی من جملہ غذا ”زَقُّوْم“ کا درخت ہوگا، زقوم ایک خاردار، کڑوا اور زہریلا پودا جسے اردو لغات میں تھوہڑ کا پودا لکھا گیا ہے، زقوم اور اسٹرابری دونوں نام، صورت، ذائقہ میں بالکل مختلف اور الگ الگ ہیں، اسٹرابری کو زقوم قرار دینا درست نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم